حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے مسواک کے بارے میں تمہیں بکثرت تاکید کرتا ہوں۔……
پاکی کا بیان
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 679
حضرت سعد بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تمہیں مسواک کے بارے میں بکثرت تاکید کرتا ہوں۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 680
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اگر مجھے اپنی امت کی مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے وقت اس بات کا حکم دیتا۔ امام دارمی فرماتے ہیں یعنی مسواک کرنے……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 681
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسواک منہ کو صاف کردیتی ہے اور پروردگار کو راضی کردیتی ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 682
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کی نماز کے لئے اٹھتے تو آپ منہ میں مسواک کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 683
ابوملیح اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو اور خیانت یعنی حرام مال سے صدقہ کو قبول نہیں کرتا۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 684
حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اللہ اکبر کے ذریعے اس کا آغاز ہوتا ہے اور سلام کے ذریعے یہ ختم ہوجاتی ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 685
حضرت سفینہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور ایک صاع کی مقدار میں غسل کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 686
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مکوک کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور پانچ مکوک کے ذریعے غسل کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 687
ربیع بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے تو میں اپنے لوٹے کے ذریعے آپ پر پانی بہا دیا کرتی تھی آپ تین، تین مرتبہ ہر عضو کو دھوتے تھے اور وضو کیا……