قتادہ کہتے ہیں ، کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نعل شریف کیسے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ ہر ایک جوتے میں تسمے تھے۔……
جلد اول
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 72
ابن عباس فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین شریف کے تسمہ دوہرے تھے۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 73
عیسیٰ کہتے ہیں ، کہ حضرت انس نے ہمیں دو جوتے نکال کر دکھائے ان پر بال نہیں تھے مجھ سے اس کے بعد ثابت نے یہ بتلایا کہ وہ دونوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین شریف تھے۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 74
عبید بن جریج نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ آپ بغیر بالوں کے چمڑے کا جوتا پہنتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی جوتا پہنتے ہوئے اور……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 75
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی یہی نقل فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین شریف کے دو تسمے تھے۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 76
عمرو بن حریث فرماتے ہیں ، میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے جن میں دوسرا چمڑا سلا ہوا تھا۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 77
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک جوتی پہن کر کوئی نہ چلے یا دونوں پہن کر چلے یا دونوں نکال دے۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 78
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص بائیں ہاتھ سے کھائے یا جوتا پہنے۔……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 79
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص تم میں سے جوتا پہنے تو دائیں سے ابتداء کرنی چاہیے اور جب نکالے تو بائیں سے پہلے نکالے دایاں……
شمائل ترمذی – جلد اول – حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان – حدیث 80
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنگھی کرنے میں اور جوتا پہننے میں اور اعضاء وضو کے دھونے میں حتی الوسع دائیں سے ابتدا فرمایا کرتے تھے۔……