مسند احمد ۔ جلد ہفتم ۔ حدیث 1169

حضرت ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ کی حدیث

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُتْعِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي نَخْلًا قَالَ أَدِّ الْعُشُورَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ احْمِهَا لِي قَالَ فَحَمَاهَا لِي قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ احْمِ لِي جَبَلَهَا قَالَ فَحَمَى لِي جَبَلَهَا

حضرت ابو سیارہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس شہد کے بہت سے چھتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا عشر ادا کیا کرو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کا پہاڑ میرے لئے مخصوص فرما دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میرے لئے مخصوص فرما دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں