مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 44

ایمان اور اسلام پر مرنے والا جنتی ہے

راوی:

وَعَنْہُ اَنَّہُ سَاَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ اَفْضَلِ الْاِیْمَانِ قَالَ اَنْ ُتحِبَّ لِلّٰہِ وَتُبْغِضَ ﷲِ وَتَعْمَلَ لِسَانَکَ فِیْ ذِکْرِ اﷲِ قَالَ وَمَاَذَا یَا رَسُوْلِ اﷲِ قَالَ وَاَنْ تُحِبَّ للِنَّاسِ مَاتُحِبُّ لِنَفْسِکَ وَ تَکْرَہُ لَھُمْ مَا تَکَرَہُ لِنَفْسِکَ۔ (رواہ مسند احمد بن حنبل)

" اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کی اعلیٰ باتیں کیا ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (کسی سے ) تمہاری محبت بھی اللہ کے لئے ہو اور بغض و عداوت بھی اللہ ہی کے لئے ہو اور تم اپنی زبان کو (خلوص دل سے ) اللہ کے ذکر میں مشغول رکھو، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ! اس کے علاوہ اور کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسروں کے لئے وہی چیز پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔ اور جس چیز کو اپنے لئے ناپسند کرتے ہو اس کو دوسروں کیلئے بھی ناپسند کرو۔ " (مسند احمد بن حنبل)

یہ حدیث شیئر کریں