کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
راوی:
وَعَنْ مَّالِکِ بْنِ اَنَسِ ، مُرْسَلًا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمَرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکْتُمْ بِھِمَا: کِتَابُ اﷲِ وَسُنَّۃُ رَسُوْلِہٖ)) (رواہ فی الموطا)
" اور حضرت مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرسلًا روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑی ہیں، جب تک تم انہیں پکڑے رہو گے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکتے۔ وہ کتاب اللہ (قرآن مجید) اور سنت رسول اللہ (احادیث) ہیں۔" (موطا)