علم اور اس کی فضیلت کا بیان
راوی:
وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ مَثَلُ عِلْمِ لاَّ یُنْتَفَعُ بِہٖ کَمَثَلِ کَنْزِ لاَّ یُنْفَقُ مِنْہُ فِی سَبِیْلِ اﷲِ ۔ (رواہ مسند احمد بن حنبل والدارمی)
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ اس علم کی مثال جس سے نفع نہ اٹھایا جائے (یعنی نہ دوسروں کو پڑھایا جائے اور نہ اس پر عمل کیا جائے، اس خزانہ کی مانند ہے جس میں سے اللہ کی راہ میں کچھ خرچ نہ کیا جائے۔" (مسند احمد بن حنبل، دارمی)