وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان
راوی:
وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکِ قَالَ کُنْتُ اَنَا وَاُبَّیٌّ وَاَبُوْ طَلْحَۃَ جُلُوْسًا فَاَ کَلْنَا لَحْمًا وَخُبْزًا ثُمَّ دَعُوْتُ بِوُضُوُءِ فَقَالَا لِمَ تَتَوَّضَّأُ فَقُلْتُ لِھٰذَا الطَّعَامِ الَّذِی اَکَلْنَا فَقَالَا اَتَتَوَضَّأُ مِنَ الطَّیِّبَاتِ لَمْ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ مَنْ ھُوَ خَیْرُ مِنْکَ۔ (رواہ مسند احمد بن حنبل)
" اور حضرت انس ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں، ابی بن کعب اور ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے گوشت روٹی کھائی (کھانے سے فارغ ہو کر) میں نے وضو کے لئے پانی منگوایا ابی بن کعب اور طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا " تم وضو کیوں کرتے ہو" ' میں نے کہا " اس کھانے کی وجہ سے جو میں نے ابھی کھایا ہے ان دونوں نے کہا " کیا تم پاک چیزوں کے کھانے سے وضو کرتے ہو ان چیزوں کو کھا کر اس آدمی نے وضو نہیں کیا جو تم سے بہتر ہیں (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)۔" (مسند احمد بن حنبل)