پاخانہ کے آداب کا بیان
راوی:
وَعَنْ جَابِرِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا اَرَادَ الْبَرَازَ اِنْطَلَقَ حَتّٰی لَا یَرَاہُ اَحَدٌ۔(رواہ ابوداؤد)
" اور حضرت جابر رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ " سرکار دو عالم" صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ کے لئے (جنگل میں) جانے کا ارادہ کرتے تو (اتنی دور) تشریف لے جاتے کہ آپ کو کوئی نہ دیکھتا " ۔" (ابوداؤد)