پاخانہ کے آداب کا بیان
راوی:
وَعَنْ اَنَسِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا اَرَادَا الْحَاجَۃَ لَمْ یَرْفَعْ ثَوْبَہ، حَتّٰی یَدْنُوَ مِنَ الْاَرْضِ۔(رواہ الجامع ترمذی و ابوداؤد و الدارمی)
" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم جب استنجاء کا ارادہ فرماتے تو جب (بیٹھنے کے لئے) زمین سے قریب نہ ہو جاتے کپڑا نہ اٹھاتے تھے۔" (جامع ترمذی، ابوداؤد ، دارمی)
تشریح :
یہ بھی استنجاء کے ادب اور شرم و حیاء کا تقاضہ ہے کہ بغیر ضرورت ستر نہ کھولے اور ظاہر ہے کہ ضرورت جب ہی پڑتی ہے جب کہ استنجاء کے لئے بیٹھنے کے وقت زمین کے بالکل قریب ہو جائے چنانچہ رسول اللہ و صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی معمول تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھنے کے وقت زمین سے بالکل متصل نہ ہو جاتے کپڑا اوپر نہ اٹھاتے تھے۔
چنانچہ یہ مسئلہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے یعنی کھڑے ہی کھڑے ستر کا کھول دینا جائز نہیں ہے، خواہ گھر کے بیت الخلاء کے اندر پاخانہ کرنا ہو یا جنگل میں کرنا ہو۔