(حدیث میں)جو آیا ہے کہ اعمال نیت اور خیال کے مطابق (ہوتے) ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جس کی نیت اس نے کی ہو (اس بناء) پر اعمال میں ایمان اور وضو اور نماز اور زکوۃ اور حج اور علوم اور (تمام) احکام (شرعیہ) داخل ہوگئے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اے نبی آپ کہہ دیجئے کہ ہر شخص اپنے طریق یعنی اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے اور آدمی کا اپنی بیوی پر خرچ کرنا اگر وہ ثواب سمجھے تو صدقہ ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لیکن (اب صرف) جہاد و نیت باقی ہے
راوی: حجاج بن منہال , شعبہ , عدی بن ثابت , عبداللہ بن یزید ,
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَی أَهْلِهِ يَحْتَسِبُهَا فَهُيَ لَهُ صَدَقَةٌ
حجاج بن منہال، شعبہ، عدی بن ثابت، عبداللہ بن یزید، ابومسعود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنی بی بی پر ثواب سمجھ کر خرچ کرے، تو وہ اس کے حق میں (صدقہ) کا حکم رکھتا ہے۔
Narrated Abu Mas'ud: The Prophet said, "If a man spends on his family (with the intention of having a reward from Allah) sincerely for Allah's sake then it is a (kind of) alms-giving in reward for him.