صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 56

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول اور ائمہ مسلمین اور عامۃ المسلمین کے لئے مخلص رہنا، دین ہے اور اللہ پاک کا قول اذا نصحوا للہ ورسولہ۔

راوی: مسدد , یحیی , اسمعیل , قیس بن ابی حازم , جریر بن عبداللہ بجلی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ البَجَلِيِّ قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی إِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ

مسدد، یحیی ، اسماعیل، قیس بن ابی حازم، حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے اور ہر مسلمان سے خیر خواہی کرنے (کے اقرار) پر بیعت کی۔

Narrated Jarir bin Abdullah: I gave the pledge of allegiance to Allah's Apostle for the following:
1. Offer prayers perfectly
2. Pay the Zakat (obligatory charity)
3. And be sincere and true to every Muslim.

یہ حدیث شیئر کریں