پیش آنے والے مسئلہ کے لئے سفر کرنے کا بیان
راوی: محمد بن مقاتل , ابوالحسن , عبداللہ , عمر بن سعید بن ابی حسین , عبداللہ بن ابی ملیکہ , عقبہ بن حارث
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ تَزَوَّجَ ابْنَةً لِأَبِي إِهَابِ بْنِ عَزِيزٍ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُ عُقْبَةَ وَالَّتِي تَزَوَّجَ بِهَافَقَالَ لَهَا عُقْبَةُ مَا أَعْلَمُ أَنَّکِ أَرْضَعْتِنِي وَلَا أَخْبَرْتِنِي فَرَکِبَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ وَقَدْ قِيلَ فَفَارَقَهَا عُقْبَةُ وَنَکَحَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ
محمد بن مقاتل، ابوالحسن، عبداللہ ، عمر بن سعید بن ابی حسین، عبداللہ بن ابی ملیکہ، عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ابوا ہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا اس کے بعد ایک عورت نے آکر بیان کیا کہ میں نے عقبہ کو اور اس کی عورت کو جس سے عقبہ نے نکاح کیا ہے دودھ پلایا ہے (پس یہ دونوں رضائی بہن بھائی ہیں، ان میں نکاح درست نہیں) عقبہ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے (اس سے) پہلے کبھی اس بات کی اطلاع دی ہے، پھر عقبہ سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ گئے اور آپ سے (یہ مسئلہ) پوچھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ (اب کس طرح تم اس سے مصاحبت کرو گے) حالانکہ یہ (جو بیان کیا گیا اس سے حرمت کا شبہ پیدا ہوتا ہے) پس عقبہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا اس نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا۔
Narrated 'Abdullah bin Abi Mulaika: 'Uqba bin Al-Harith said that he had married the daughter of Abi Ihab bin 'Aziz. Later on a woman came to him and said, "I have suckled (nursed) Uqba and the woman whom he married (his wife) at my breast." 'Uqba said to her, "Neither I knew that you have suckled (nursed) me nor did you tell me." Then he rode over to see Allah's Apostle at Medina, and asked him about it. Allah's Apostle said, "How can you keep her as a wife when it has been said (that she is your foster-sister)?" Then Uqba divorced her, and she married another man.