مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 383

وضو کی سنتوں کا بیان

راوی:

وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا تَوَضَّأَ اَخَذَ کَفًا مِنْ مَّآءِ فَاَدْخَلَہ، تَحْتَ حَنَکِہٖ فَخَلَّلَ بِہٖ لِحْیَتَہ، وَقَالَ ھٰکَذَا اَمَرَنِی رَبِّیْ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو فرماتے تو ایک چلو پانی لیتے، پھر اسے اپنی ٹھوڈی کے نیچے پہنچاتے اور اس سے اپنی داڑھی میں خلال کرتے اور پھر فرماتے کے میرے پروردگار نے (وحی خفی کے ذریعہ) اسی طرح سے حکم فرمایا۔) (ابوداؤد)

تشریح
وضو میں داڑھی کا اس طرح خلال کرنا مستحب ہے، یہ خلال منہ دھونے کے بعد کرنا چاہئے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ انگلیاں داڑھی کے نیچے سے داخل کر کے اوپر کی طرف کا باہر نکالی جائیں۔

یہ حدیث شیئر کریں