مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 418

غسل کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَآئِشَۃَ قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَتَوَضَّأَ بَعْدَ الْغُسْلِ۔ ( ترمذی و ابوداؤد، سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ)

" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرنے کے بعد وضو نہیں فرماتے تھے۔" (جامع ترمذی ، سنن ابوداؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل سے پہلے جو وضو غسل کے لئے فرماتے تھے غسل کے بعد پھر دوبارہ وضو نہیں فرماتے تھے، چنانچہ مسئلہ بھی یہی ہے کہ غسل کے لئے جو وضو کیا جاتا ہے وہ کافی ہوتا ہے غسل کے بعد اگر نماز وغیرہ پڑھی جائے تو دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے غسل کے وضو سے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں