نجاستوں کے پاک کرنے کا بیان
راوی:
وَعَنْ سَوْدَۃَ زَوْجِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَتْ مَاتَتْ لَنَا شَاۃٌ فَدَ بَغْنَا مُسْکَھَا ثُمَّ مَا زِلْنَا نُبِیْذُ فِیْہِ حَتّٰی صَارَ شَنًّا۔ (رواہ البخاری)
" اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (ام المومنین حضرت سودا زمعہ کی بیٹی ہیں ابتداء اسلام سے مشرف تھی انتقال ٥٤ھ مدینہ میں ہوا ) فرماتی ہیں کہ " ہماری ایک بکری مر گئی تھی ہم نے اس کی کھال اتار کر دباغت دے لی اور ہمیشہ اسی میں نبید (یعنی پانی اور کھجوروں کا شربت ) بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی مشک ہوگئی۔" (صحیح البخاری )