جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پی لے
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , ابن ابی السفر , شعبی , عدی بن حاتم
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ الْمُعَلَّمَ فَقَتَلَ فَکُلْ وَإِذَا أَکَلَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ قُلْتُ أُرْسِلُ کَلْبِي فَأَجِدُ مَعَهُ کَلْبًا آخَرَ قَالَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی کَلْبٍ آخَرَ
حفص بن عمر، شعبہ، ابن ابی السفر، شعبی، عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (کتے کے شکار کا مسئلہ) پوچھا، آپ نے فرمایا کہ جب تم اپنے سکھائے ہوئے کتے کو چھوڑ دو اور وہ شکار کرے، اس شکار کو تم کھا لو اور جب کہ وہ خود کھائے، تو نہ کھاؤ، اس لئے کہ (وہ شکار) اس نے اپنے ہی لئے پکڑا ہے، میں نے کہا (کبھی ایسا ہوتا ہے) کہ میں اپنے کتے کو چھوڑتا ہوں اور شکار کے موقع پر جا کر اس کے ہمراہ دوسرے کتے کو پاتا ہوں، آپ نے فرمایا کہ (اس شکار کو نہ کھاؤ، اس لئے کہ تم نے بسم اللہ اپنے کتے پر پڑھی تھی، دوسرے کتے پر تو نہیں پڑھی۔
Narrated 'Adi bin Hatim: I asked the Prophet (about the hunting dogs) and he replied, "If you let loose (with Allah's name) your tamed dog after a game and it hunts it, you may eat it, but if the dog eats of (that game) then do not eat it because the dog has hunted it for itself." I further said, "Sometimes I send my dog for hunting and find another dog with it. He said, "Do not eat the game for you have mentioned Allah's name only on sending your dog and not the other dog."