نجاستوں کے پاک کرنے کا بیان
راوی:
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ عُکَیْمٍ قَالَ اَتَانَا کِتَابُ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنْ لَّا تَنْتَفِعُوْا مِنَ الْمَیْتَۃِ بِاِ ھَابٍ وَلَا عَصَبٍ۔ (رواہ الترمذی وابوداؤد و النسائی و ابن ماجۃ)
" اور حضرت عبداللہ بن عکیم ( حضرت عبداللہ بن عکیم جہنی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو پایا ہے لیکن یہ تحقیق سے ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف ملاقات حاصل کیا یا نہیں۔ ( راوی ہیں کہ ہمارے (قبیلے جہینہ کے پاس سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا (جو) مکتوب گرامی آیا (اس میں یہ لکھا تھا ) کہ تم مردار کے چمڑے اور اس کے پٹھے سے نفع نہ اٹھاؤ ۔" ( جامع ترمذی ، سنن ابوداؤد سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ)
تشریح
اس حکم کا تعلق اس چمڑے اور پٹھے سے ہے جو دباغت نہ دیا گیا ہے یعنی دباغت سے پہلے چمڑے اور پٹھے کو استعمال میں لانا جائز نہیں ہے بلکہ چمڑے اور پٹھے کو دباغت دینے کے بعد استعمال کرنا اور ان سے منفعت حاصل کرنا جائز ہے۔ اکثر احادیث سے یہی ثابت ہے اور اکثر علماء کا مسلک بھی یہی ہے۔