مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ وضو کرنا اور عورت کے وضو کا بچا ہوا پانی استعمال کرنا، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گرم پانی سے اور نصرانیہ کے گھر (کے پانی) سے وضو فرمایا
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ا بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ کَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَائُ يَتَوَضَّئُونَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مرد اور عورت سب ایک برتن سے وضو کرتے تھے