صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 200

طشت سے وضو کرنے کا بیان

راوی: خالد بن مخلد , سلیمان , عمر وبن یحیی

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ عَمِّي يُکْثِرُ مِنْ الْوُضُوئِ فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبِرْنِي کَيْفَ رَأَيْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَدَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَائٍ فَکَفَأَ عَلَی يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثَ مِرَاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التَّوْرِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ غَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاغْتَرَفَ بِهِمَا فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَائً فَمَسَحَ رَأْسَهُ فَأَدْبَرَ بِيَدَيْْهِ وَأَقْبَلَ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ فَقَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ

خالد بن مخلد، سلیمان، عمر وبن یحیی ان کے والد یحیی روایت کرتے ہیں کہ میرے چچا بہت (کثرت کے ساتھ) وضو کیا کرتے تھے، انہوں نے ایک دن عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ مجھے بتاؤ کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے ایک طشت پانی کا منگوایا اور اس کو اپنے دونوں ہاتھوں پر جھکایا اور ان دونوں کو تین مرتبہ دھویا پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈالا اور ہر مرتبہ ایک ہی ایک چلو سے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی لیا، پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈالا اور چلو بھر کر نکالا، تین مرتبہ اپنا منہ دھویا پھر دو دو مرتبہ اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے پھر اپنے دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر اپنے سر کا مسح کیا، یعنی دونوں ہاتھ پیچھے لے گئے اور پھر پیچھے سے آگے لائے، پھر اپنے دونوں پیر دھوئے اور کہا کہ اسی طرح میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

Narrated 'Amr bin Yahya: (on the authority of his father) My uncle used to perform ablution extravagantly and once he asked 'Abdullah bin Zaid to tell him how he had seen the Prophet performing ablution. He asked for an earthen-ware pot containing water, and poured water from it on his hands and washed them thrice, and then put his hand in the earthen-ware pot and rinsed his mouth and washed his nose by putting water in it and then blowing it Out thrice with one handful of water; he again put his hand in the water and took a handful of water and washed his face thrice, then washed his hands up to the elbows twice, and took water with his hand, and passed it over his head from front to back and then from back to front, and then washed his feet (up to the ankles) and said, "I saw the Prophet performing ablution in that way."

یہ حدیث شیئر کریں