صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 218

پیشاب دھونے کے متعلق کیا منقول ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قبر والے کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کہ یہ پیشاب سے نہ بچتا تھا، آدمیوں کے پیشاب کے علاوہ (اور کسی کے پیشاب ) دوسرا ذکر نہیں ملتا۔

راوی: یعقوب بن ابراہیم , اسمعیل بن ابراہیم , روح بن قاسم , عطاء بن ابی میمونہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَائُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبَرَّزَ لِحَاجَتِهِ أَتَيْتُهُ بِمَائٍ فَيَغْسِلُ بِهِ

یعقوب بن ابراہیم، اسماعیل بن ابراہیم، روح بن قاسم، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی ضرورت رفع کرنے کے لئے باہر تشریف لے جاتے تو میں آپ کے لئے پانی لاتا تھا اور اس سے آپ استنجا کرتے تھے۔

Narrated Anas bin Malik: Whenever the Prophet went to answer the call of nature, I used to bring water with which he used to clean his private parts.

یہ حدیث شیئر کریں