صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 235

اونٹ، چوپایوں اور بکری کے پیشاب اور ان کے رہنے کی جگہوں کا بیان، ابوموسی نے دار البرید میں نماز پڑھی اور ان کے ایک ایک طرف گوبر تھا اور (دوسری طرف) جنگل، تو انہوں نے کہا کہ یہ جگہ اور وہ جگہ برابر ہے

راوی: آدم , شعبہ , ابوالتیاح , انس

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو التَّيَّاحِ يَزِيدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَبْلَ أَنْ يُبْنَی الْمَسْجِدُ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ

آدم، شعبہ، ابوالتیاح ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مسجد کے بنائے جانے سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکریوں کے بیٹھنے کے مقامات میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔

Narrated Anas: Prior to the construction of the mosque, the Prophet offered the prayers at sheep-folds.

یہ حدیث شیئر کریں