جو نجاستیں گھی اور پانی میں گر جائیں ان کا بیان، زہری نے کہا یہ کہ ان سے پانی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، جب تک کہ اس کا مزہ یا بویا رنگ نہ بدلے، حماد نے کہا ہے کہ مردار ( پرندے کے پروں کے پانی میں پڑ جانے) سے پانی کو کچھ نہیں ہوتا، زہری نے ہاتھی وغیرہ جیسے مردوں کی ہڈیوں کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے سابقہ علماء میں سے کچھ علماء کو ان کی کنگھیاں اور انکے روغن دان بنائے ہوئے دیکھا ہے وہ اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے، ابن سیرین اور ابراہیم نے کہا ہے کہ ہاتھی دانت کی تجارت میں کچھ حرج نہیں
راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ کَلْمٍ يُکْلَمُهُ الْمُسْلِمُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَکُونُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ کَهَيْئَتِهَا إِذْ طُعِنَتْ تَفَجَّرُ دَمًا اللَّوْنُ لَوْنُ الدَّمِ وَالْعَرْفُ عَرْفُ الْمِسْکِ
احمد بن محمد، عبداللہ ، معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو زخم اللہ کی راہ میں پہنچایا جاتا ہے، وہ قیامت کے دن اپنی اسی تازگی کے حالت میں ہوگا، جیسا کہ اس وقت تھا، جب وہ لگایا گیا تھا یعنی بہتا ہوا ہوگا۔ رنگ تو خون کا سا ہوگا اور خوشبو اس کی مشک کی سی ہوگی۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "A wound which a Muslim receives in Allah's cause will appear on the Day of Resurrection as it was at the time of infliction; blood will be flowing from the wound and its color will be that of the blood but will smell like musk."