صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 242

کپڑے میں تھوک اور رینٹ وغیرہ کے لینے کا بیان اور عروہ نے مسور اور مروان سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے زمانے میں نکلے پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کرنے کے بعد کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جتنی مرتبہ تھوکا وہ کسی شخص کے ہاتھ میں پڑا اور اس نے اسے اپنے چہرہ اور بدن پر مل لیا

راوی: محمد بن یوسف , سفیان , حمید , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ بَزَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ طَوَّلَهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن یوسف، سفیان، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنے کپڑے میں تھوکا، ابوعبداللہ کہتے ہیں کہ ابن ابی مریم نے یحیی بن ایوب کے واسطہ سے اس حدیث کو طویل روایت کیا ہے۔

Narrated Anas: The Prophet once spat in his clothes.

یہ حدیث شیئر کریں