نہ نبیذ سے اور نہ کسی اور نشہ لانے والی چیز سے وضو جائز ہے اور حسن بصری اور ابوالعالیہ نے اسے مکروہ سمجھا ہے، عطا نے کہا ہے کہ مجھے نبیذ اور دودھ سے وضو کرنے سے تیمم اچھا معلوم ہوتا ہے۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , زہری , ابوسلمہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ
علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا پینے کی جو چیز نشہ لائے وہ حرام ہے۔
Narrated Aisha: The Prophet said, "All drinks that produce intoxication are Haram (forbidden to drink).