صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 277

غسل میں اپنے سر کے داہنے حصہ سے ابتدا کرنے والے کا بیان

راوی: خلاد بن یحیی , ابراہیم بن نافع , حسن بن مسلم , صفیہ بنت شیبہ , عائشہ

حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا إِذَا أَصَابَتْ إِحْدَانَا جَنَابَةٌ أَخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلَاثًا فَوْقَ رَأْسِهَا ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَی شِقِّهَا الْأَيْمَنِ وَبِيَدِهَا الْأُخْرَی عَلَی شِقِّهَا الْأَيْسَرِ

خلاد بن یحیی ، ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، صفیہ بنت شیبہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کو جنابت ہو جاتی تھی، تو وہ اس طرح غسل کرتی تھی کہ اپنے دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ اپنے سر پر پانی لے کر ڈالتی تھی، پھر اپنے ہاتھ سے سر کے داہنے حصہ کو (پکڑ کر) ملتی تھی اور دوسرے ہاتھ سے سر کے بائیں حصہ کو (ملتی تھی) ۔

Narrated Aisha: Whenever any one of us was Junub, she poured water over her head thrice with both her hands and then rubbed the right side of her head with one hand and rubbed the left side of the head with the other hand.

یہ حدیث شیئر کریں