صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 285

جنبی کے نکلنے اور بازار وغیرہ میں چلنے کا بیان، عطاء نے کہا کہ جنبی پچھنے لگوا سکتا ہے اور اپنے ناخن کٹوا سکتا ہے اور اپنا سر منڈوا سکتا ہے، اگرچہ اس نے وضو نہ کیا ہو

راوی: عیاش , عبدالاعلی , حمید , بکر , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَخَذَ بِيَدِي فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّی قَعَدَ فَانْسَلَلْتُ فَأَتَيْتُ الرَّحْلَ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أَبَا هِرٍّ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ

عیاش، عبدالاعلی، حمید، بکر، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے، اس وقت میں جنبی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ چلا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ بیٹھ گئے، تو میں آہستہ سے نکل گیا اور اپنے مقام پر جا کر غسل کیا، پھر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوہریرہ تم کہاں (چلے گئے) تھے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہہ دیا (کہ میں ناپاک تھا، نہانے گیا تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! مومن نجس نہیں ہوتا۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle came across me and I was Junub He took my hand and I went along with him till he sat down I slipped away, went home and took a bath. When I came back. He was still sitting there. He then said to me, "O AbuHuraira! Where have you been?' I told him about it The Prophet said, "Subhan Allah! O Abu Huraira! A believer never becomes impure."

یہ حدیث شیئر کریں