صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 289

جنبی کا بیان کہ وضو کرے اور سو جائے

راوی: موسیٰ بن اسمعیل , جویریہ , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اسْتَفْتَی عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنَامُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ

موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فتوی طلب کیا کہ کیا ہم میں سے کوئی بحالت جنابت سو سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! وضو کر کے سو سکتا ہے۔

Narrated 'Abdullah: 'Umar asked the Prophet "Can anyone of us sleep while he is Junub?" He replied, "Yes, if he performs ablution."

یہ حدیث شیئر کریں