اس کا بیان کہ جب دو شرم گاہیں مل جائیں
راوی: معاذ بن فضالہ , ہشام , ح , ابونعیم , ہشام , قتادہ , حسن , ابورافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ الْغَسْلُ تَابَعَهُ عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ عَنْ شُعْبَةَ مِثْلَهُ وَقَالَ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبَانُ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ مِثْلَهُ قال ابوعبد الله هذا اجودواوکد وانما بينا الحديث الاخر لاختلافهم والغسل احوط
معاذ بن فضالہ، ہشام، ح ، ابونعیم، ہشام، قتادہ، حسن، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب مرد چاروں شعبوں (چار رانوں یعنی دو اپنی اور دو اپنی اہلیہ کی) کے درمیان بیٹھ جائے پھر اس کے ساتھ کوشش کی (جماع کا عمل شروع کر دے) تو یقینا غسل واجب ہو جاتا ہے، عمرو نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور موسیٰ نے بیان کیا کہ مجھ سے ابان نے بواسطہ قتادہ اور حسن اس کے مثل روایت کیا، ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا کہ یہ زیادہ بہتر ہے اور اسی میں احتیاط ہے اور (باقی) دوسری روایت ہم نے اختلاف کی وجہ سے نقل کی ہے، اور غسل کر لینا محتاط (عمل) ہے۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "When a man sits in between the four parts of a woman and did the sexual intercourse with her, bath becomes compulsory."