صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 292

اس چیز کے دھونے کا بیان، جو عورت کی شرم گاہ سے لگ جائے

راوی: ابومعمر , عبدالوارث , حسین معلم , یحیی , ابوسلمہ , عطاء بن یسار

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ الْحُسَيْنِ قَالَ يَحْيَی وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَلَمْ يُمْنِ قَالَ عُثْمَانُ يَتَوَضَّأُ کَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ ذَکَرَهُ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَمَرُوهُ بِذَلِکَ قَالَ يَحْيَی وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابومعمر، عبدالوارث، حسین معلم، یحیی ، ابوسلمہ، عطاء بن یسار روایت کرتے ہیں کہ زید بن خالد جہنی نے عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ بتاؤ جب مرد اپنی عورت سے جماع کرے اور انزال نہ ہو، تو اس کا کیا حکم ہے؟ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جس طرح نماز کے لئے وضو کرتا ہے، اسی طرح وضو کرلے اور اپنے عضو خاص کو دھو ڈالے، عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا! کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، پھر میں نے اس کے متعلق علی بن ابی طالب، زبیر بن عوام، طلحہ بن عبیداللہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے پوچھا، تو انہوں نے بھی اسی بات کا حکم دیا اور مجھ سے ابوسلمہ نے بیان کیا کہ ان کو عروہ بن زبیر نے، ان کو ابوایوب نے بیان کیا کہ انہوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔

Narrated Zaid bin Khalid AjJuhani: I asked 'Uthman bin 'Affan about a man who engaged in the sexual intercourse with his wife but did not discharge. 'Uthman replied, "He should perform ablution like that for the prayer after washing his private parts." 'Uthman added, "I heard that from Allah's Apostle." I asked 'Ali bin Abi Talib, Az-Zubair bin Al-'Awwam, Talha bin 'Ubaidullah and Ubai bin Ka'b and gave the same reply. (Abu Aiylub said that he had heard that from Allah's Apostle) (This order was cancelled later on so one has to take a bath. See, Hadith No. 180).

یہ حدیث شیئر کریں