اس چیز کے دھونے کا بیان، جو عورت کی شرم گاہ سے لگ جائے
راوی: مسدد , یحیی , ہشام بن عروہ , عروہ , ابوایوب , ابی بن کعب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو أَيُّوبَ قَالَ أَخْبَرَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ فَلَمْ يُنْزِلْ قَالَ يَغْسِلُ مَا مَسَّ الْمَرْأَةَ مِنْهُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْغَسْلُ أَحْوَطُ وَذَاکَ الْآخِرُ وَإِنَّمَا بَيَّنَّا لِاخْتِلَافِهِمْ والمائ انقی
مسدد، یحیی ، ہشام بن عروہ، عروہ، ابوایوب، ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! جب مرد اپنی بیوی سے جماع کرے اور انزال نہ ہو، تو کیا کرے؟ آپ نے فرمایا ان ان مقامات کو دھو لے جو آپس میں مس ہوئے ہوں، پھر وضو کرلے اور نماز پڑھ لے، ابوعبداللہ کہتے ہیں، غسل میں زیادہ احتیاط ہے اور ہم نے اس آخری حدیث صرف لوگوں کے اختلاف کی وجہ سے بیان کی ہے، (ہمارے نزدیک) پانی زیادہ پاک کرنے والا ہے۔ یعنی غسل بہر حال کر لینا چاہیے، انزال ہو یا نہ ہو۔
Narrated Ubai bin Ka'b: I asked Allah's Apostle about a man who engages in sexual intercourse with his wife but does not discharge. He replied, "He should wash the parts which comes in contact with the private parts of the woman, perform ablution and then pray." (Abu 'Abdullah said, "Taking a bath is safer and is the last order.")