مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان۔ ۔ حدیث 598

نماز کے فضائل کا بیان

راوی:

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ وَسَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَاۃُ الْوُسْطٰی صَلَاۃُ الْعَصْرِ۔ (رواہ الترمذی)

" حضرت عبداللہ ابن مسعود اور حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: درمیانی نماز (یعنی قرآن مجید میں جو والصلوۃ الوسطی مذکور ہے وہ) عصر کی نماز ہے۔" (جامع ترمذی )

تشریح
صلوٰۃ وسطیٰ( یعنی درمیانی نماز) سے عصر کی نماز اس لئے مراد لی جاتی ہے کہ یہی نماز دن کی دونوں نمازوں (یعنی فجر اور ظہر) اور رات کی دونوں نمازوں ) یعنی مغرب و عشاء کے درمیان آتی ہے)۔

یہ حدیث شیئر کریں