مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان۔ ۔ حدیث 600

نماز کے فضائل کا بیان

راوی:

عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَّعَائِشَۃَ قَالَا اَلصَّلٰوۃُ الْوُسْطٰی صَلَاۃُ الظُّھْرِ رَوَاہُ مَالِکٌ عَنْ زَیْدٍ وَالتِّرْمِذِیٌّ عَنْھُمَا تَعْلِیْقًا۔

" حضرت زید ابن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دونوں فرماتے ہیں کہ صلوٰۃ وسطی (یعنی درمیانی نماز) ظہر کی نماز ہے۔ اس روایت کو امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے صرف حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے اور امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے دونوں (یعنی حضرت زید و حضرت عائشہ) سے بطریق تعلیق یعنی بلا سند روایت کیا ہے۔"

تشریح
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت زید ابن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ صلوٰۃ وسطی سے ظہر کی نماز اس لئے مراد لیتے تھے کہ یہ نماز دن کے درمیانی حصہ میں ادا کی جاتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں