صرف ایک کپڑے کو لپیٹ کر نماز پڑھنے کا بیان اور زہری نے اپنی حدیث میں بیان کیا ہے کہ ملتحف کے معنی متوشح کے ہیں اور متوشح وہ شخص ہے جو چادر کے دونوں سرے اپنے مونڈھوں پر ڈال لے اور یہی اشتمال علی منکبیہ ( کا مطلب) ہے اور ام ہانی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک کپڑے سے التحاف کیا، جس کے دونوں سرے دونوں مونڈھوں پر ڈال لئے
راوی: محمد بن مثنی , یحیی , ہشام , عروہ , عمر بن ابی سلمہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ قَدْ أَلْقَی طَرَفَيْهِ عَلَی عَاتِقَيْهِ
محمد بن مثنی، یحیی ، ہشام، عروہ، عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ام ہانی کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ نے اس کے دونوں سرے اپنے دونوں شانوں پر ڈالے ہوئے تھے۔
Narrated 'Umar bin Abi Salama: I saw the Prophet offering prayers in a single garment in the house of Um-Salama and he had crossed its ends around his shoulders.