صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 376

جب نماز پڑھنے والے کا کپڑا اس کی عورت کو سجدہ کرتے وقت چھو جائے

راوی: مسدد , خالد , سلیمان شیبانی , عبداللہ بن شداد , میمونہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَائَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ قَالَتْ وَکَانَ يُصَلِّي عَلَی الْخُمْرَةِ

مسدد، خالد، سلیمان شیبانی، عبداللہ بن شداد، حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے (ہوتے) تھے اور میں آپ کے مقابل بیٹھی ہوتی تھی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، اور اکثر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے، تو آپ کا کپڑا مجھ پر پڑ جاتا تھا، میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ خمرہ پر نماز پڑھتے تھے۔

Narrates 'Abdullah bin Shaddad: Maimuna said, "Allah's Apostle was praying while I was in my menses, sitting beside him and sometimes his clothes would touch me during his prostration." Maimuna added, "He prayed on a Khumra (a small mat sufficient just for the face and the hands while prostrating during prayers).

یہ حدیث شیئر کریں