چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان اور جابر بن عبداللہ اور ابوسعید (خدری) نے کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی، حسن بصری نے کہا ہے کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے ہو، تاوقتیکہ تمہارے ساتھیوں پر شاق نہ ہو، کشتی کے ساتھ گھومتے جاؤ، ورنہ بیٹھ کر پڑھو
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْکَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ فَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ قُومُوا فَلِأُصَلِّ لَکُمْ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَی حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَائٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ وَالْيَتِيمَ وَرَائَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ان کی دادی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کیلئے بلایا، جو (خاص) آپ کیلئے انہوں نے تیار کیا تھا، جب آپ نوش فرما چکے، تو آپ نے فرمایا اٹھو میں تمہارے گھر میں نماز پڑھوں گا، انس کہتے ہیں میں اپنی ایک چٹائی کی طرف متوجہ ہوا، جو کثرت استعمال سے سیاہ ہوگئی تھی، میں نے اسے پانی سے دھویا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہو گئے، میں نے اور ایک یتیم نے آپ کے پیچھے صف باندھ لی اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب کے ہمراہ دو رکعت ادا فرمائی، اس کے بعد آپ واپس تشریف لے گئے۔
Narrated Ishaq: Anas bin Malik said, "My grand-mother Mulaika invited Allah's Apostle for a meal which she herself had prepared. He ate from it and said, 'Get up! I will lead you in the prayer.' " Anas added, "I took my Hasir, washed it with water as it had become dark because of long use and Allah's Apostle stood on it. The orphan (Damira or Ruh) and I aligned behind him and the old lady (Mulaika) stood behind us. Allah's Apostle led us in the prayer and offered two Rak'at and then left."