اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ مقام ابراہیم کو مصلیّٰ بناو
راوی: حمیدی , سفیان , عمرو بن دینار ,
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ الْعُمْرَةَ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّی خَلْفَ الْمَقَامِ رَکْعَتَيْنِ وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لَا يَقْرَبَنَّهَا حَتَّی يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
حمیدی، سفیان، عمرو بن دینار روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا، جس نے عمرہ کے لئے کعبہ کا طواف کیا اور صفا اور مروہ کے درمیان میں طواف نہ کیا کہ آیا وہ اپنی عورت کے پاس آئے یا نہیں؟ انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ سے) تشریف لائے، تو سات مرتبہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور صفا و مروہ کے درمیان میں طواف فرمایا: پس اب صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں تمہارے لئے عمدہ پیروی ہے اور ہم نے جابر بن عبداللہ سے (یہی مسئلہ) پوچھا تو انہوں نے کہا، تاوقتیکہ صفا و مروہ کے درمیان طواف نہ کرے، اس وقت تک عورت کے نزدیک نہ جائے۔
Narrated 'Amr bin Dmar: I asked Ibn 'Umar, "Can a person who has performed the Tawaf around the Ka'ba for 'Umra but has not performed the (Sa'i) Tawaf of Safa and Marwa, have a sexual relation with his wife?" Ibn 'Umar replied "When the Prophet reached Mecca he performed the Tawaf around the Ka'ba (circumambulated it seven times) and offered a two-Rak'at prayer (at the place) behind the station (of Abraham) and then performed the Tawaf (Sa'i) of Safa and Marwa, and verily in Allah's Apostle you have a good example." Then we put the same question to Jabir bin 'Abdullah and he too replied, "He should not go near his wife (for sexual relation) till he has finished the Tawaf of Safa and Marwa."