مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان۔ ۔ حدیث 670

مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان

راوی:

وَعَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم لَا ےَقْدَمُ مِنْ سَفَرٍ اِلَّا نَھَارًا فِی الضُّحٰی فَاِذَا قَدِمَ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَصَلّٰی فِےْہِ رَکْعَتَےْنِ ثُمَّ جَلَسَ فِےْہِ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" اور حضرت کعب ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم (کی عادت تھی کہ) جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو چاشت کے وقت آتے اور سب سے پہلے مسجد میں تشریف لے جاتے اور وہاں دو رکعت نماز پڑھ کر (تھوڑی دیر تک) بیٹھے رہتے۔ (پھر مکان میں تشریف لے جاتے)" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
سفر سے واپسی کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں دو رکعت نماز پڑھ کر وہاں تھوڑی دیر تک اس لئے بیٹھے رہتے تھے تاکہ وہ صحابہ کرام جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدم موجودگی کی وجہ سے آپ کی صحبت سے محروم رہتے تھے ۔ اس موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف ملاقات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی سعادت حاصل کر سکیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسافر کے لئے یہ مستحب ہے کہ وہ سفر سے واپس آکر گھر جانے سے پہلے مسجد میں آکر نماز پڑھے اور تھوڑی دیر تک وہاں بیٹھا رہے۔

یہ حدیث شیئر کریں