مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان۔ ۔ حدیث 673

مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان

راوی:

وَعَنْ اَنَس ص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِےْئَۃٌ وَّکَفَّارَتُھَا دَفْنُھَا۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مسجد نبوی میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اس تھوک کو زمین میں دبا دیا جائے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
مسجد کے تقدس و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں تھوک کر گندگی و غلاظت نہ پھیلائی جائے اور اگر اتفاقاً ایسا غلطی کا ارتکاب ہو جائے تو اس گناہ کے دفعیہ کا طریقہ یہ ہے کہ اس تھوک کو زمین دوز کر کے اسے دور کر دیا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں