مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان۔ ۔ حدیث 692

مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان

راوی:

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ لِشَيْئٍ فَهُوَ حَظُّهُ

’’ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روای ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دنیا یا دین کے جس کام کے لئے مسجد میں آئے گا اسے اسی میں سے حصہ ملے گا۔" (ابودؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو آدمی مسجد میں جس غرض سے آئے گا وہی اس کا نصیب ہوگا۔ یعنی اگر عبادت کے لئے آئے گا تو اسے ثواب ملے گا اور اگر کسی دینوی زندگی کی غرض سے آئے گا تو گرفتار وبال ہوگا۔ گویا یہ حدیث مضمون کے اعتبار سے نیت کی مشہور حدیث انما الا عمال بالنیات کا ایک جزو ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں