ایمان والوں کی ایمان میں ایک دوسرے پر فضیلت اور یمن والوں کے ایمان کی ترجیح کے بیان میں
راوی: یحیی بن ایوب , قتیبہ , ابن حجر , اسماعیل بن جعفر , ابن ایوب , اسماعیل , علاء , اپنے والد
حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْعَلَائُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْکُفْرُ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالسَّکِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ وَالْفَخْرُ وَالرِّيَائُ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْخَيْلِ وَالْوَبَرِ
یحیی بن ایو ب، قتیبہ، ابن حجر، اسماعیل بن جعفر، ابن ایوب، اسماعیل، علاء اپنے والد سے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایمان تو یمن والوں میں ہے اور کفر مشرق کی طرف ہے اور بکری والوں میں مسکنت نرم مزاجی ہوتی ہے اور غرور اور ریاکاری، سخت مزاجی اور بدخلقی گھوڑوں والوں اور اونٹوں والوں میں ہے۔
It is narrated on the authority of Abu Huraira that the Messenger of Allah (may peace and blessings be upon him) observed: The belief is among the Yemenites, and the unbelief is towards the East, and tranquillity is among those who rear goats and sheep, and pride and simulation is among the uncivil and rude owners of horses and camels.