مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 766

تکبیر تحریمہ اور ہاتھ اٹھانے کا طریقہ

راوی:

وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرِ اَنَّہ، اَبْصَرَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلمحِیْنَ قَامَ اِلَی الصَّلَاۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی کَانَتَا بِحِیَالِ مَنْکِبَیْہِ وَحَاذیَ اِبْھَامَیْہِ اُذُنَیْہِ ثُمَ کَبَّرَ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَفِیْ رِوَایَۃٍ یَرْ فَعُ لَہ، اِبْھَا مَیْہِ اِلَیْ شَحْمَۃِ اُذُنَیْہِ۔

" اور حضرت وائل ابن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ انہوں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھ اتنے اٹھائے کہ کندھوں کے برابر پہنچ گئے اور دونوں انگوٹھوں کو کانوں تک لے گئے پھر تکبیر کہی۔ (سنن ابوداؤد) اور سنن ابوداؤد ہی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھوں کو کانوں تک اٹھاتے تھے۔"

تشریح
یہ حدیث بھی حضرت امام اعظم کے مسلک کی تائید کر رہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ اٹھانے کے بعد تکبیر کہتے تھے اور انگوٹھوں کو کانوں کی لو تک اٹھاتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں