مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 767

ہاتھ باندھنے کا طریقہ

راوی:

وَعَنْ قَبِیْصَۃَ بْنِ ھُلْبٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَؤُمُّنَا فَیَاْخُذُشِمَالَہ، بِیَمِیْنِہٖ۔ (رواہ الترمذی و ابن ماجہ)

" اور حضرت قبیصہ ابن ہلب اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں کو نماز پڑھاتے تو (قیام میں) اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑتے تھے۔" (جامع ترمذی ، سنن ابن ماجہ)

یہ حدیث شیئر کریں