سوئے ہوئے آدمی کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا رَاقِدَةٌ مُعْتَرِضَةٌ عَلَی فِرَاشِهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ
مسدد، یحیی ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ کے فرش پر عرضا سوئی ہوئی تھی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے کہ وتر پڑھیں، تو مجھے جگا لیتے اور میں (بھی) وتر پڑھ لیتی۔
Narrated 'Aisha: The Prophet used to pray while I was sleeping across in his bed in front of him. Whenever he wanted to pray Witr, he would wake me up and I would pray Witr.