اس شخص کی دلیل، جس نے کہا کہ نماز کو کوئی چیز فاسد نہیں کرتی
راوی: عمرو بن حفص بن غیاث , حفص بن غیاث , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ , ح , اعمش , مسلم , مسروق , عائشہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ح قَالَ الْأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِي مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ ذُکِرَ عِنْدَهَا مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْکَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ فَقَالَتْ شَبَّهْتُمُونَا بِالْحُمُرِ وَالْکِلَابِ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَإِنِّي عَلَی السَّرِيرِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مُضْطَجِعَةً فَتَبْدُو لِي الْحَاجَةُ فَأَکْرَهُ أَنْ أَجْلِسَ فَأُوذِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَيْهِ
عمرو بن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، ح ، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے سامنے ان چیزوں کا ذکر کیا گیا جو نماز کو فاسد کر دیتی ہیں، یعنی کتے، گدھے اور عورت کا، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا تم نے ہم لوگوں کو گدھوں اور کتوں کی مثل بنا دیا ، واللہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اس حال میں کہ میں تخت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان میں لیٹی ہوئی تھی، پھر مجھے کچھ ضرورت درپیش ہوتی تھی، چونکہ میں اس بات کو برا جانتی تھی کہ اٹھ بیٹھوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دوں، لہذا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروں کے پاس سے نکل جاتی تھی۔
Narrated 'Aisha: The things which annual prayers were mentioned before me (and those were): a dog, a donkey and a woman. I said, "You have compared us (women) to donkeys and dogs. By Allah! I saw the Prophet praying while I used to lie in (my) bed between him and the Qibla. Whenever I was in need of something, I disliked sitting and troubling the Prophet. So, I would slip away by the side of his feet."