صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 500

کیا یہ جائز ہے کہ مرد اپنی بیوی کو سجدہ کے وقت دبادے تاکہ سجدہ کرے

راوی: عمر وبن علی , یحیی , عبیداللہ , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْکَلْبِ وَالْحِمَارِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلَيَّ فَقَبَضْتُهُمَا

عمرو بن علی، یحیی ، عبیداللہ، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ تم نے برا کیا جو ہم لوگوں کو کتے اور گدھے کے برابر کردیا، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی ہوتی تھی جب آپ سجدہ کرنا چاہتے تو میرے پیروں کو دبا دیتے۔

Narrated 'Aisha: It is not good that you people have made us (women) equal to dogs and donkeys. No doubt I saw Allah's Apostle praying while I used to lie between him and the Qibla and when he wanted to prostrate, he pushed my legs and I withdrew them.

یہ حدیث شیئر کریں