مغرب کی نماز کی قراء ت
راوی:
وَعَنْ جُبَےْرِ بْنِ مُطْعَمٍ صقَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ فِی الْمَغْرِبِ بِالطُّوْرِ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
" اور حضرت جبیر ابن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورت طور پڑھتے ہوئے سنا ہے۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )