صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 514

گرمی کی شدت میں ظہر کو ٹھنڈا (وقت) کرکے پڑھنے کا بیان

راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , مہاجر ابوالحسن , زید بن وہب , ابوذر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَالَ أَبْرِدْ أَبْرِدْ أَوْ قَالَ انْتَظِرْ انْتَظِرْ وَقَالَ شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنْ الصَّلَاةِ حَتَّی رَأَيْنَا فَيْئَ التُّلُولِ

محمد بن بشار، غندر، شعبہ، مہاجر ابوالحسن، زید بن وہب، ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ گرمی میں) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مؤذن بلال نے ظہر کی اذان دینا چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ ٹھنڈا ہو جانے دو، ٹھنڈا ہو جانے دو، یا یہ فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، پھر فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش سے ہوتی ہے لہذا جب گرمی کی شدت ہوجائے تو نماز کو ٹھنڈ میں پڑھا کرو اس وقت تک ٹھہرو کہ ٹیلوں کا سایہ نظر آنے لگے۔

Narrated Abu Dhar: The Muadhdhin (call-maker) of the Prophet pronounced the Adhan (call) for the Zuhr prayer but the Prophet said, "Let it be cooler, let it be cooler." Or said, ‘Wait; wait, because the severity of heat is from the raging of the Hell-fire. In severe hot weather, pray when it becomes (a bit) cooler and the shadows of hillocks appear."

یہ حدیث شیئر کریں