نماز فجر کی قرأت
راوی:
وَعَنْ عَمْرِ وبْنِ حُرَےْثٍص اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ فِی الْفَجْرِ وَاللَّےْلِ اِذَا عَسْعَسَ۔(صحیح مسلم)
" اور حضرت عمرو ابن حریث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں واللیل اذا عسعس (یعنی سورت اذا الشمس کورت) پڑھتے سنا ہے۔" (صحیح مسلم)