ظہر کا وقت زوال کے (بعد ہوجاتا ہے)، جابر کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھیک دوپہر کو نماز پڑھتے تھے
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , ابومنہال , ابوبرزہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصُّبْحَ وَأَحَدُنَا يَعْرِفُ جَلِيسَهُ وَيَقْرَأُ فِيهَا مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ وَيُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ وَالْعَصْرَ وَأَحَدُنَا يَذْهَبُ إِلَی أَقْصَی الْمَدِينَةِ رَجَعَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ وَلَا يُبَالِي بِتَأْخِيرِ الْعِشَائِ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ ثُمَّ قَالَ إِلَی شَطْرِ اللَّيْلِ وَقَالَ مُعَاذٌ قَالَ شُعْبَةُ لَقِيتُهُ مَرَّةً فَقَالَ أَوْ ثُلُثِ اللَّيْلِ
حفص بن عمر، شعبہ، ابومنہال، ابوبرزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے، کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے پاس بیٹھنے والے کو پہچان لیتا تھا، اس میں ساٹھ سے سو آیتوں کے درمیان میں قرأت کرتے تھے، ظہر کی نماز جب آفتاب ڈھل جاتا تھا، پڑھاتے تھے، اور عصر کی (نماز) ایسے وقت کہ ہم میں سے کوئی مدینہ کے کنارہ تک جا کر لوٹ آئے، اور آفتاب متغیر نہ ہو، ابومنہال کہتے ہیں اور مغرب کے بارے میں جو کچھ ابوہریرہ نے کہا تھا، میں بھول گیا، اور عشاء کی تاخیر میں تہائی رات تک آپ کچھ پرواہ نہ کرتے تھے، اس کے بعد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ نصف شب تک، اور معاذ کہتے ہیں کہ شعبہ نے بیان کیا کہ اس کے بعد ایک مرتبہ میں نے ابومنہال سے ملاقات کی، تو انہوں نے کہا یا تہائی شب تک۔
Narrated Abu Al-Minhal: Abu Barza said, "The Prophet used to offer the Fajr (prayer) when one could recognize the person sitting by him (after the prayer) and he used to recite between 60 to 100 Ayat (verses) of the Qur'an. He used to offer the Zuhr prayer as soon as the sun declined (at noon) and the 'Asr at a time when a man might go and return from the farthest place in Medina and find the sun still hot. (The sub-narrator forgot what was said about the Maghrib). He did not mind delaying the 'Isha prayer to one third of the night or the middle of the night."