مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 803

نماز جمعہ کی قراء ت

راوی:

وَعَنْ عُبَےْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ رَافِعٍ قَالَ اْستَخْلَفَ مَرْوَانُ اَبَا ھُرَےْرَۃَ عَلَی الْمَدِےْنَۃِ وَخَرَجَ اِلٰی مَکَّۃَ فَصَلّٰی لَنَا اَبُوْ ہُرَےْرَۃَ الْجُمُعَۃَ فَقَرَأَ سُوْرَۃَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّجْدَۃِ الْاُوْلٰی وَفِی الْاٰخِرَۃِ اِذَا جَآءَ کَ الْمُنَافِقُوْنَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ بِھِمَا ےَوْمَ الْجُمُعَۃِ ۔(صحیح مسلم)

" اور حضرت عبیداللہ ابن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مدینہ میں خلیفہ (یعنی اپنا قائم مقام گورنر) مقرر کیا اور خود مکہ چلا گیا چنانچہ (اس کی عدم موجودگی میں) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی اور انہوں نے پہلی رکعت میں سورت جمعہ اور دوسری رکعت میں سورت اذا جائک المنافقون پڑھی اور فرمایا کہ میں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے روز (یعنی نماز جمعہ) ان دونوں سورتوں کو پڑھتے ہوئے سنا ہے۔" (صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں